تازہ ترین

بلوچستان میں خان آف قلات کے صاحبزادے تین محافظوں سمیت اغوا

0

کوئٹہ: بلوچستان میں خان آف قلات میر سلیمان داؤد جان احمدزئی کے صاحبزادے شہزادہ محمد خان احمدزئی کو تین محافظوں سمیت اغوا کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو سوراب اور قلات کے درمیان راستے میں روک کر انہیں اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جب شہزادہ محمد خان احمدزئی خضدار سے قلات جا رہے تھے۔ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور شہزادے سمیت ان کے تین سکیورٹی اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

حکام کے مطابق مغویوں کی موجودگی کے مقام کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات اور اغواکاروں کی شناخت سے متعلق تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.