تازہ ترین

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی، ڈیزل مزید مہنگا

0

ملک میں پٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اکتوبر سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.