تازہ ترین

پائیدار امن کے لیے کشمیری عوام کی امنگوں کا احترام ضروری ہے، بابر یوسفزئی

0

کوئٹہ: معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ یومِ سیاہ کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

اپنے پیغام میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کی قربانیوں اور بنیادی حقوق کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور ان کے بنیادی حقوق کا احترام خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.