تازہ ترین

خضدار کے علاقے کراخ میں سکیورٹی آپریشن، 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

0

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کراخ میں پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی مشترکہ کارروائی کے دوران پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق کارروائی علاقے میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

حکام کے مطابق آپریشن میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات، ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت اور کسی ممکنہ نقصان کے بارے میں فوری طور پر معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.