راولپنڈی: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 18 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کارروائیوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف الگ کارروائی کی گئی، جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
کارروائی کے بعد علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
دوسری جانب ضلع کرم میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دو غیر ملکی دہشتگردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان میں پکتیا کے علاقے جانی خیل سے تعلق رکھنے والا صفت اللہ عرف سیف اللہ جمشید اور عمر فدائی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان شناختوں کے بعد پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث دستاویزی طور پر سامنے آنے والے افغان شہریوں کی تعداد 257 سے تجاوز کرگئی ہے۔
دریں اثنا کوہاٹ میں شاد ی پور پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو پولیس نے ناکام بنادیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئ