جنوبی بلوچستان میں 15 کارروائیاں، 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
کوئٹہ: جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ستمبر کے دوران مختلف علاقوں میں 15 آپریشنز کرکے 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا۔
تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔