تازہ ترین

پنجاب میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

0

لاہور: پنجاب میں آئندہ دو روز کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

6 اور 7 اکتوبر کو راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے، جبکہ لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی اور فیصل آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو صورتحال پر نظر رکھنے اور ضروری احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.