کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے والد حاجی جمعہ خان بادینی کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے حاجی جمعہ خان بادینی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے میر غلام دستگیر بادینی اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔