تازہ ترین

کوئٹہ سے خضدار اور گوادر تک، بلوچستان بھر میں یومِ دفاع قومی جذبے سے منایا گیا

0

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 6ستمبر یوم دفاع پاکستان انتہائی عقیدت ‘ احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع دکی کے دفتر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ضلع دکی محمد اکرم خان حریفال نے کی۔ ریلی میں اعلیٰ سرکاری افسران، پولیس اہلکاروں ، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ایس پی ضلع دکی منصور احمد بزدار، ڈی ایچ او بہادر خان، ڈی او لوکل گورنمنٹ راز محمد ترین ایس ایچ او کاشف سیال، چیف آفیسر سمندر خان ناصر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک انتہائی اہم اور قابلِ فخر دن ہے۔ یہ دن ہمیں 1965ء کے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور لازوال جذب حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یومِ دفاع ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد رہے گی۔مقررین نے کہا کہ پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں ۔ آج کا دن ہمیں اتحاد، نظم و ضبط، بھائی چارے اور وطن سے وفاداری کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔آخر میں ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ضلع شیرانی کے علاقے خان عالم کپیپ میں 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار اور باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقائی معتبرین، عمائدین، اساتذہ کرام، طلباء اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران مقررین نے 6 ستمبر 1965ء کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے، جب پاکستانی قوم اور بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے بے مثال جرات، بہادری اور قربانیوں کی تاریخ رقم کی مقررین نے کہا کہ پاک افواج اور قوم کی لازوال قربانیوں کے باعث آج پاکستان ایک مضبوط اور محفوظ ملک کے طور پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کی سلامتی، خودمختاری اور بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور پوری قوم ہمیشہ اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔شرکاء نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم ملک کی سلامتی، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔تقریب میں طلباء نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کرکے وطن سے محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔ مقررین نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ تعلیم، اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے متحد اور پرعزم ہے۔ رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کی خصوصی ہدایات پر ان کے فرزند فضل خان اوتمانخیل کی قیادت میں 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار ریلی اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی معتبرین، عمائدین، حاجی طور کاروان کے نوجوانوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے وطنِ عزیز سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ریلی کے شرکاء قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ اس موقع پر 50 گز طویل قومی پرچم خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا، جسے نوجوانوں نے انتہائی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ تھام رکھا تھا۔ قومی پرچم کی شاندار نمائش نے ریلی کے ماحول کو مزید پرجوش اور دیدنی بنا دیا ریلی عبدالرحیم خان کلب ہوتے ہوئے شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے واپس عبدالرحیم کلب میں جلسے کا شکل اختیار کیا ۔ریلی کے دوران شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے حق میں نعرے لگائے اور ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیاس موقع پر تقریب سے افضل خان اوتمانخیل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جب پوری پاکستانی قوم نے اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور دفاعِ وطن کی ایک لازوال تاریخ رقم کی مقررین نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں قومی اتحاد، قربانی، حب الوطنی اور مادرِ وطن کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔ شہداء پاکستان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں ، جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھے گی فضل خان اوتمانخیل نے اس موقع پر نوجوانوں کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کا نوجوان طبقہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم، محنت، دیانتداری اور قومی یکجہتی کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی میں فعال کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ باہمی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شہداء پاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے دفاع اور قومی یکجہتی کے لیے پوری قوم ہمیشہ متحد اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، جو ہمیں پاک فوج کے شہداء، غازیوں اور ان تمام بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء ہماری قومی یکجہتی، عزم، بہادری اور حب الوطنی کی عظیم مثال ہے۔ افواجِ پاکستان نے قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور دفاعِ وطن کے لیے بے مثال جرات و قربانی کا مظاہرہ کیا۔ڈپٹی کمشنر چمن نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیروز ہیں ، ان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور ملک کی ترقی، استحکام، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی یکجہتی کے تحفظ کے لیے ہم سب متحد رہیں گے اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام نے ہمیشہ وطن سے اپنی محبت اور وفاداری کا عملی ثبوت دیا ہے۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔انہوں نے افواجِ پاکستان کے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔ یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ضلع ڈیرہ بگٹی میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام مختلف مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد وطن عزیز سے والہانہ محبت، شہداء و غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت اور قومی یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ریلیوں میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران، تعلیمی اداروں کے نمائندگان، طلبہ، سماجی تنظیموں ، قبائلی عمائدین اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کی سلامتی و سربلندی اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جو قوم کے غیر متزلزل عزم، اتحاد اور وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں ۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی، امن و استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے تمام طبقات اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ریلیوں کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اورماڑہ میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب میں اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جو ہمیں پاک افواج اور قوم کے بے مثال جذب حب الوطنی، قومی یکجہتی، عزم اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے نوجوان نسل خصوصاً طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، حب الوطنی اور ذمہ داری کے جذبے کو بھی فروغ دینا ہوگا انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی یوم دفاع پاکستان اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منا رہی ہیکمشنر خضدارڈویژن قادربخش پرکانی کی ہدایت پر بلوچستان کے تاریخی شہرقلات میں ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی سربراہی اورضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی یوم دفاع کی تقریبات سرکاری سطح پربھرپوراندازمیں منائی جارہی ہیں ۔قلات میں یوم دفاع کے مناسبت سے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا. ڈپٹی کمشنر انجنیئر عائشہ زہری ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ اسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی نے پرچم کشائی کی۔پولیس فورس کے چاک وچوبنددستے نے قومی پرچم کو گارڈآف آنر ہیش کیا۔شرکاے نے ملکی سالمیت کے تجفظ استحکام کیلئے خصوصی دعاکی ۔اس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان اور سیاسی سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پرچم کشائی تقریب کے بعد شاندارریلی کاانعقادکیا گیاریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی قلات انجینئرعائشہ زہری نے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہییہ دن قومی جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منای جارہی ہیضلع بھر میں مختلف تقریبات قومی و ملی پروگرامزاور سرکاری اسکولوں کالجوں میں بھی یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے تقریبات منظم اندازمیں منعقد کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ ہائی اسکول کے بچوں اورہائرسکینڈری لیول کیطالب علموں میں وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے جذبے کو کیلئے ملی نغمے، ٹیبلوز اور اردو و انگریزی تقاریر حمد و نعت،کے مقابلوں کے ذریعے اجاگر کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ کمشنرخضدارڈویژن کے احکامات کی روشنی میں یوم دفاع کی تقریبات کے پرامن انعقادکویقینی بنانے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرانجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ آج یہ دن ہمیں 1965 کے ان لمحات کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کے دفاع کے لیے غیر معمولی عزم جرات اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔ہمیں اپنے شہداء کو صرف یاد ہی نہیں کرنا بلکہ ان کی قربانیوں سے سبق بھی حاصل کرنا ہے۔ وطن کی سلامتی صرف سرحدوں پر لڑنے والے جوانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری اپنے کردار اور ذمہ داری کے ذریعے پاکستان کو مضبوط بنا سکتا ہے ریلی میں ایس پی قلات ادسٹنٹ کمشنر قلات انتظامی محکموں کے افسران سمیت شہرؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کی جانب سے ایک شاندار اور پُروقار ریلی کا انعقاد کیا گیاجس کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد خلیل احمد اور اسسٹنٹ کمشنر چھتر نے کی ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ضلعی سربراہان پولیس ،سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں سیاسی و سماجی شخصیات طلباء اساتذہ سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج اور ملک کے دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور شہداء کو سلام کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور قابلِ فخر دن ہے جب قوم اور مسلح افواج نے اتحاد قومی جذبے اور بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا یوم دفاع ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی خودمختاری قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے ہر فرد اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں ادا کرے گا ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے ایک شاندار اور پُروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عرفان بنگش ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی اسسٹنٹ کمشنر نال عبداللہ مینگل شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے صدر بشیر احمد جتک اسٹنٹ کمشنر کرخ سعید احمد زہری نے کی ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ضلعی سربراہان پولیس ،سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں سیاسی و سماجی شخصیات طلباء اساتذہ سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج اور ملک کے دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور شہداء کو سلام کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور قابلِ فخر دن ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.