اسلام آباد- وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کردی، اضافی اہلکار 15 اکتوبر تک تعینات رہیں گے۔
اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 3 ہزار رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر تک منظور کی گئی تھی۔
حکام کے مطابق رینجرز اہلکار اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کریں گے۔
تعینات اہلکار حساس مقامات، سرکاری عمارتوں اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع پی ٹی آئی کی جانب سے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سکیورٹی انتظامات کے تناظر میں کی گئی ہے۔