تازہ ترین

صدر اور وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کی صورتحال پر پی ٹی آئی سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی یا قانونی اقدامات سے قبل اپوزیشن کے ساتھ مشاورت اور مذاکرات کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے بعد خیبرپختونخوا میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے بھی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مذاکراتی عمل میں ہونے والی پیش رفت اور تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر آئندہ کے اقدامات سے قبل سیاسی مشاورت اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.