تازہ ترین

حکومت کا جماعت اسلامی سے پٹرولیم لیوی پر مزید وقت دینے کا مطالبہ

0

اسلام آباد: پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مشاورت جاری ہے، حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے معاملے کو حل کرنے تک مزید مہلت مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے جماعت اسلامی سے درخواست کی کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حل کیلئے اسے کچھ مزید وقت دیا جائے، جبکہ اس دوران پٹرولیم لیوی کے معاملے پر پیش رفت کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

حکومت کی جانب سے وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان مزید ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے تاکہ معاملے کو آگے بڑھایا جاسکے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ مزید وقت ضائع کرنے کی گنجائش نہیں اور وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے مطابق صرف یقین دہانیوں سے معاملہ حل نہیں ہوگا، حکومت کو پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے عملی پیش رفت کرنا ہوگی۔

جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ مارچ کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.