اسلام آباد- قومی اسمبلی میں حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی امور پر بات چیت جاری ہے۔
مذاکرات کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کررہے ہیں، جنہوں نے گزشتہ اجلاس کے دوران تمام فریقین کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت کو سراہا تھا۔
اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ آج بھی تمام فریقین خوشگوار ماحول میں مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے اور سیاسی معاملات کے حل کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے وفاقی وزرا امیر مقام، رانا ثناء اللہ، محسن رضا نقوی، طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری مذاکرات میں شریک ہیں۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز حسین جاکھرانی شریک ہیں، جبکہ اپوزیشن کی نمائندگی بیرسٹر گوہر خان، راجا ناصر عباس، عامر ڈوگر، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ اور سلمان اکرم راجہ کررہے ہیں۔
مذاکرات ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب پی ٹی آئی کی جانب سے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔