تازہ ترین

اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے

0

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح ہفتے میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ اہم دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ریڈیوپاکستان کے مطابق ،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار وزیر اعظم کے ہمراہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی متعدد دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے دوران اعلیٰ سطح ملاقاتوں اور اجلاسوں میں مصروف رہیں گے۔ وہ وزارتی سطح کے مختلف فورمز میں شرکت کے علاوہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے سے متعلق پاکستان کی ترجیحات اور اہم معاملات پر ملک کا مؤقف او راقدامات پیش کریں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی نیویارک آمد پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، نیویارک میں قونصل جنرل عامر احمد آٹوزئی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن و قونصل خانے کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.