تازہ ترین

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کل پاکستان پہنچیں گے

0

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کل اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران انتونیو گوتریس صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون سمیت خطے اور عالمی سطح پر جاری اہم معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل کے دورے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کی کوششیں بھی زیر بحث آئیں گی۔

انتونیو گوتریس کے دورے کے دوران مختلف حکومتی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے کردار اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.