تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کو اپنے مسائل کے حل کے لیے امریکا کی ضرورت نہیں,ایرانی صدر مسعود پزشکیان

0

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک امریکا پر انحصار کیے بغیر اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی خطے میں کشیدگی جلد ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بات ماسکو میں روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران کہی۔ پزشکیان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک باہمی تعاون کے ذریعے امریکا پر انحصار کیے بغیر اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔

ملاقات میں روسی صدر نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کو مثبت قرار دیا اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے جلد خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے، خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے اور باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ ملاقات گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جبکہ خطے میں جاری تنازعات اور سلامتی کی صورتحال نے تیل کی پیداوار اور ترسیل کے حوالے سے بھی خدشات پیدا کر رکھے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.