تازہ ترین

اسرائیلی انتخابات میں ووٹنگ کا نیا ریکارڈ، 11 گھنٹوں میں 66.7 فیصد ٹرن آؤٹ

0

تل ابیب: اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے دوران ووٹنگ کی شرح نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، جہاں پہلے 11 گھنٹوں میں 66.7 فیصد اہل ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ عرب اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد میں ووٹنگ کے بعد وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست دے دی۔

اسرائیل کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، جبکہ پولنگ ختم ہونے میں تقریباً چار گھنٹے باقی تھے۔ اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ کی 120 نشستوں کے لیے 73 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ انتخابی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ووٹرز کی ریکارڈ شرکت انتخابی نتائج پر کیا اثر ڈالے گی، اس کا اندازہ نتائج سامنے آنے کے بعد ہی ہوسکے گا۔

انتخابی سرگرمیوں میں فلسطینی النسل اسرائیلی شہریوں کی بڑھتی ہوئی شرکت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عرب شہریوں کی بڑی تعداد میں ووٹنگ نیتن یاہو کے دائیں بازو کے اتحاد کے لیے انتخابی صورت حال کو پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

دوسری جانب نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ نے انتخابی حکام سے پولنگ کے اوقات میں توسیع کی درخواست کی۔ جماعت نے ٹیلی گرام پر جاری پیغام میں تصدیق کی کہ اس سلسلے میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے، تاکہ اس کے حامیوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے مزید وقت مل سکے۔

نیتن یاہو اور ان کے حامی عرب اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد میں ووٹنگ پر تشویش ظاہر کرتے رہے ہیں۔ اسرائیل کی اہم عرب جماعت یونائیٹڈ عرب لسٹ کے رہنما منصور عباس نے نیتن یاہو پر کشیدگی بڑھانے اور اپنی جماعت کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے کا الزام لگایا۔ ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جھوٹ بول رہے ہیں اور یونائیٹڈ عرب لسٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ادھر نیتن یاہو کی حامی سمجھے جانے والے اسرائیلی ٹی وی چینل 14 نے عرب شہریوں کی بڑی تعداد میں ووٹنگ سے متعلق ایک رپورٹ میں انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھائے۔ نیتن یاہو بھی انتخابات میں دھاندلی اور انہیں چوری کرنے کی کوشش کے الزامات عائد کر چکے ہیں، تاہم مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق اسے اب تک کسی منظم انتخابی بے ضابطگی کے شواہد نہیں ملے۔

اسرائیلی اخبار ہاریتز کے مطابق لیکوڈ نے اسرائیل کے فلسطینی آبادی والے علاقوں میں واقع پولنگ اسٹیشنوں پر مبصرین تعینات کرنے کے لیے لاکھوں شیکل خرچ کیے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جماعت انتخابی شکست کی صورت میں نتائج کو چیلنج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

نیتن یاہو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر چینل 14 کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں عرب شہریوں کو پولنگ اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں جمع دکھایا گیا تھا۔ غیر معمولی ووٹنگ اور انتخابی الزامات کے باعث نتائج سے قبل سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھا گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.