تازہ ترین

کوئٹہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

0

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پود گلی چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق تاحال فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

پولیس ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.