رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی اور ان کے بھائی خوشدل خان بازئی کو طویل حراست کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد ملک عادل خان بازئی نے گزشتہ چند ماہ کے دوران اپنے اور خاندان کے خلاف کیے گئے اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں انتقامی ہتھکنڈے قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں ملک عادل خان بازئی نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین ماہ کے دوران انہیں اور ان کے خاندان کو مختلف مشکلات اور اقدامات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں تھری ایم پی او کے تحت حراست، پلازوں کی مسماری، ناموں کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں اندراج، مقدمات اور خاندانی دباؤ شامل ہیں۔
انہوں نے ان اقدامات کو انتقامی ہتھکنڈے قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر حالات اور مشکلات کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔