تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس نئی سطح پر پہنچ گیا

0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 80 ہزار 202 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور حصص کی خریداری میں تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 83 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.