تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 2 زخمی

0

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.