تازہ ترین

کچلاک میں جناح پیپلز ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا

0

کچلاک: کچلاک ریلوے اسٹیشن پر جناح پیپلز ٹرین کا انجن پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام کے مطابق کچلاک سے سریاب جانے والی جناح پیپلز ٹرین کا انجن ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ پٹڑی کے نٹ بولٹ چوری ہونا بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی اصل وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام نے صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ ٹرین سروس کو معمول کے مطابق بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.