وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اپنا لانگ مارچ منسوخ کردیتی ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی کوئی صورت نکل سکتی ہے، تاہم ان کی رہائی کا فیصلہ حکومت کے بجائے عدالت کرے گی۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی ملاقات کا ماحول خوشگوار رہا اور سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کا مؤقف واضح ہے کہ یہ معاملہ عدالت دیکھ سکتی ہے اور رہائی کا فیصلہ قانونی طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔
عقیل ملک کے مطابق لانگ مارچ ختم کرنے کی صورت میں عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر پیش رفت کی گنجائش پیدا ہوسکتی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ متعلقہ فریقین اور قانونی طریقہ کار کے تحت ہوگا۔