مسلم باغ کے سرکاری ہائی سکول کا دورہ، تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور
اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مسلم باغ کا دورہ کیا اور سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی امور، طلبہ کی حاضری اور مجموعی تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے سکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ سے ملاقات کی اور تعلیمی معیار، طلبہ کی حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور خلوص نیت سے ادا کریں اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنائیں۔
ماجد سلیم نے کہا کہ معیاری تعلیم اور طلبہ کی بہتر تربیت معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانا اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔