تازہ ترین

امریکی کارروائیوں سے ایران کا دفاعی ڈھانچہ مفلوج ہوگیا، امریکی وزیر دفاع

0

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، دفاعی نظام، قیادت اور فوجی صنعتی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جبکہ ایرانی جوہری پروگرام کو بھی کارروائیوں سے نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے قریب کوانٹیکو میرین بیس میں فوجی رہنماؤں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی فوجیوں اور ان کے اتحادی اہلکاروں نے ایران کے دفاعی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق ایران کی روایتی دفاعی صلاحیت مفلوج ہوچکی ہے، جبکہ اس کے جوہری پروگرام کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کارروائیوں کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحری، فضائی اور دفاعی صلاحیتوں سمیت فوجی صنعتی شعبے کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع میں گزشتہ دور کے مقابلے میں نمایاں تبدیلیاں لائی گئی ہیں اور پینٹاگون کی توجہ جنگ لڑنے اور فوجی کارروائی کی صلاحیت پر مرکوز ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ محکمہ دفاع نے فوج میں موجود تقریباً 10 فیصد جنرلز اور ایڈمرلز کو عہدوں سے ہٹایا ہے۔ ان کے بقول یہ اقدام احتساب کے تحت کیا گیا، تاہم بعض میڈیا رپورٹس میں اس اقدام کی مختلف تشریحات سامنے آئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.