تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی سوگوار خاندانوں سے تعزیت، مرحومین کے لیے دعائے مغفرت

0

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جہانزیب خان غوریزئی کے والد اور رکن صوبائی اسمبلی سلمہ خان کاکڑ کے دیور حاجی محمد جعفر خان کاکڑ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

میر سرفراز بگٹی نے جہانزیب خان غوریزئی کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ نے رکن صوبائی اسمبلی سلمہ خان کاکڑ کے دیور حاجی محمد جعفر خان کاکڑ کے انتقال پر بھی ان کی رہائش گاہ جاکر فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے دونوں خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطا کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.