تازہ ترین

نیکٹا کے نئے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے عہدہ سنبھال لیا

0

میجر جنرل فیصل نصیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
وفاقی حکومت نے ستمبر میں میجر جنرل فیصل نصیر کو نیکٹا کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے نوٹیفکیشنز میں مختلف افسران کی تعیناتیوں اور مدت ملازمت میں توسیع کے احکامات بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ میں 4 ستمبر 2026 سے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، جبکہ جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس جہانگیر مشتاق کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔
اسی طرح گریڈ 20 کے نوید احمد نثار خواجہ کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری، گریڈ 20 کے محمد کریم خان کی خدمات ایف آئی اے اور گریڈ 19 کے احسن سیف اللہ کی خدمات پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں۔
مزید برآں گریڈ 20 کے عمران جاوید کی بیرون ملک 14 روز کی رخصت بھی منظور کرلی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.