تازہ ترین

سوراب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد ہلاک

0

بلوچستان کے ضلع سوراب میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک اور دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کا ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا دہشتگرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.