اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی معاملات پر مشاورت کے سلسلے میں اپوزیشن اتحاد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے آج ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے، جس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا اور علامہ راجا ناصر عباس شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کا حتمی وقت بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل سے واپسی کے بعد طے کیا جائے گا۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال، حکومت کے ساتھ مذاکرات اور دیگر اہم پارلیمانی معاملات پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔