تازہ ترین

بولان میں دھماکا خیز مواد سے ریلوے ٹریک تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ

0

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں لمجی کے قریب نبی بخش کراس کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کرکے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کردی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.