تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے، کیونکہ اس عالمی چیلنج کے اثرات کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہتے بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں۔

کوپ 31 سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات انسانی جانوں اور معیشتوں کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں، جبکہ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا سامنا کر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور پاکستان کو بھاری معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اس کے اثرات پوری دنیا تک پہنچتے ہیں، اس لیے قدرتی آفات سے بچاؤ اور ان کے نقصانات کم کرنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر ترکیہ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تباہ کن سیلاب کے دوران ترک حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے اور بھرپور تعاون کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.