تازہ ترین

مقامی ہو یا غیر مقامی، کسی پر تشدد برداشت نہیں کریں گے، ہدایت الرحمان بلوچ

0

پسنی میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں امن برقرار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور کسی بھی فرد یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے یا شہریوں پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ اگر کوئی ماہی گیر یا ماہی گیر نمائندہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی مقامی یا غیر مقامی شخص پر حملے یا تشدد میں ملوث پایا گیا تو حق دو تحریک کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور تنظیم ایسے عناصر سے مکمل لاتعلقی اختیار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کسی مقامی شہری کے خلاف ہو یا کسی غیر مقامی شخص کے خلاف، وہ ہر صورت قابل مذمت ہے۔ کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہوکر اپنے فیصلے نافذ کرے۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ پسنی میں جاری کشیدگی ختم کرنے اور حالات کو پُرامن بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے تمام متعلقہ حلقوں پر زور دیا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، جبکہ تشدد اور قانون شکنی میں ملوث افراد اپنے اعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.