تازہ ترین

رانا ثناء اللہ نے مولانا فضل الرحمٰن سے”سیز فائر”کی حمایت کر دی

0

اسلام آباد: رانا ثناء اللہ نے مولانا فضل الرحمٰن سے”سیز فائر”کی حمایت اور مفاہمت فضا قائم کرنے کی درخواست کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کو سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دینا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا اپنا ایک سیاسی نقطہ نظر موجود ہے، تاہم ان پر خود بھی ماضی میں دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں اور وہ مسلسل خطرات کی زد میں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے پر پوری توجہ ہونی چاہیے اور مولانا فضل الرحمٰن کو اس قومی مقصد میں فورسز کا دست و بازو بننا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمٰن کی بے حد عزت اور قدر کرتے ہیں اور حکومت کی خواہش ہے کہ وہ سیاسی محاذ پر اپوزیشن کے ساتھ نہ کھڑے ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد مولانا فضل الرحمٰن سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا اور تحفظات و امور پر بات چیت کے لیے “سیز فائر” اور مفاہمت کی فضا کی حمایت کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.