تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن، 14 اہم مقامات کلیئر،بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

0

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کا سراغ لگانے اور علاقے کو مشتبہ سرگرمیوں سے پاک کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جس کے دوران حسو خیل میں 14 اہم مقامات کلیئر کر لیے گئے جبکہ مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دیگر مشتبہ آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 62 گھروں اور متعدد احاطوں کی تلاشی مکمل کی گئی۔ گاؤں اپی سے حیدر خیل تک 17، مسکی میں 28 جبکہ دیگر علاقوں میں 17 احاطوں کی تلاشی لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موساکی میں کارروائی کے دوران 700 کلوگرام دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک الفاروق میزائل، 200 کلوگرام یوریا اور دیگر آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی اور ان کے زیر استعمال مقامات کی مکمل کلیئرنس تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.