تازہ ترین

ٹام کروز کو مجھ پر کرش ہے، ملیکا شراوت کا دعویٰ

0

بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے ایسا دعویٰ کردیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، اداکارہ کے مطابق ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کو ان پر کرش ہے اور وہ انہیں ویڈیو پیغامات بھی بھیجتے ہیں۔ ان کا یہ بیان رئیلٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ کی ایک وائرل ویڈیو کلپ میں سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیکا شراوت شو ’دی ٹریٹرز 2‘ کا حصہ ہیں، جس کے پریمیئر سے قبل ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں کامیڈین آدیتیہ کلشریشتھ، جنہیں کُلو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ملیکا سے پوچھتے ہیں کہ کیا انہیں کبھی کسی پر کرش ہوا ہے یا پھر ہر کوئی ان پر ہی فدا ہوتا ہے۔

جواب میں ملیکا شراوت نے کہا کہ سب کو ان پر کرش ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ آج کل ٹام کروز کو بھی ان پر کرش ہے اور وہ اس حوالے سے جھوٹ نہیں بول رہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے پاس فون ہوتا تو وہ اس حوالے سے ویڈیوز دکھا سکتی تھیں۔ جب کُلو اور ابھیشیک ملہن نے پوچھا کہ کیا ٹام کروز انہیں ویڈیوز یا تصاویر بھیجتے ہیں تو ملیکا نے جواب دیا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب وہ ایک ساتھ پارٹی کررہے تھے۔

ملیکا شراوت کے اس دعوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آنے لگے۔ بعض صارفین نے ان کے بیان کو مذاق قرار دیا جبکہ کچھ نے ان کے دعوے پر حیرت کا اظہار کیا۔

تاہم، ٹام کروز کی جانب سے ملیکا شراوت کے اس دعوے کی تصدیق یا اس پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.