پاکستان کے انکار کے بعد بنگلادیش ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا حصہ بن گیا
نئی دہلی: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو شامل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد ایونٹ میں شریک ٹیموں کی فہرست مکمل ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم بھجوانے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن کی دعوت پر بنگلادیش نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی۔
ایونٹ کی میزبانی بھارت کرے گا جبکہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے نئے ڈراز کا اعلان کل متوقع ہے۔
ٹورنامنٹ کے میچز جالندھر اور موہالی میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ میں بنگلادیش کے علاوہ بھارت، ملائیشیا، چین، جاپان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
منتظمین نے بنگلادیش کے ساتھ عمان کی ٹیم کو بھی متبادل کے طور پر رکھا ہوا تھا۔