تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت: وزیراعلیٰ کے پی کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

0

اسلام آباد- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر وفاقی آئینی عدالت نے سماعت کیلئے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے، جس میں سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے اور اس کے بعد سہیل آفریدی کے انتخاب سے متعلق آئینی و قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت اس درخواست کو پہلے ہی باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔

15 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں درخواست پر مزید کارروائی اور فریقین کے مؤقف کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.