تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

0

ریاض: پاکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا گیا ہے، ان کی تقرری تین سال کی مدت کیلئے کی گئی ہے۔

نعمان محمود کی تقرری کا اعلان 5 اکتوبر کو ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں سعودی عرب کو درپیش سیکیورٹی صورتحال اور ابھرتے ہوئے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی نے نعمان محمود کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دفاعی اتحاد کو مضبوط بنانے اور اس کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

نعمان محمود کی تقرری مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام اور اسے مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

کمیٹی نے ہنگامی اجلاس سے قبل ہونے والے سیاسی اور عسکری مشاورتی عمل کے نتائج کا بھی جائزہ لیا اور اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات کی منظوری دی۔

تینوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اجتماعی دفاع اور رکن ممالک کو درپیش خطرات کے خلاف مربوط ردعمل کے مشترکہ عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.