تازہ ترین

وزیراعظم اور حافظ نعیم کی ملاقات جلد طے ہونے کا امکان

0

اسلام آباد: پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان رابطے کا سلسلہ آگے بڑھ گیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا ہے۔

لیاقت بلوچ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ملاقات کیلئے دونوں جانب کی کمیٹیاں شیڈول طے کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملاقات کے شیڈول کے حوالے سے جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان جلد مزید تفصیلات طے کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ حافظ نعیم الرحمن وزیراعظم سے ملاقات میں بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز سے متعلق اہم معاملات بھی اٹھائیں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.