تازہ ترین

کیف میں مزید بڑے فضائی حملوں کا خدشہ، روس کا غیر ملکیوں کو شہر چھوڑنے کا مشورہ

0

ماسکو: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں مزید بڑے فضائی حملوں کے خدشے کے پیش نظر روس نے غیر ملکی شہریوں اور سفارتی عملے کو شہر چھوڑنے یا یوکرین کا سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیف میں نئے بڑے حملوں کا خطرہ موجود ہے اور غیر ملکی شہریوں اور سفارتی عملے کو اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے۔

روسی انتباہ کیف کے ایک اہم پل پر حملے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو کے مطابق شمالی پل پر حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، جبکہ سڑک اور ٹرالی بس کی بجلی کی تاروں کو بھی نقصان پہنچا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

روس کی جانب سے تازہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کیف میں حالیہ دنوں کے دوران ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور توانائی سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

یوکرینی حکام نے بھی شہریوں کو مسلسل فضائی حملوں کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.