تازہ ترین

کمشنر مکران نے بلوچ وارڈ فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح کردیا

0

گوادر: گوادر میں نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے اپنے دو روزہ دورہ گوادر کے دوران ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کے ہمراہ بلوچ وارڈ فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان، ضلعی انتظامیہ کے افسران، فٹبال کے کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر مکران نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھیلوں سے متعلق ان کے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں کھیلوں کا اہم کردار ہے، اس لیے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بعد ازاں کمشنر مکران نے کھلاڑیوں کے ہمراہ فٹبال کو کک لگا کر میچ کا باقاعدہ آغاز کیا اور ڈپٹی کمشنر گوادر سمیت دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ میچ بھی دیکھا۔

ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے، کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.