تازہ ترین

اداکارہ ہانیہ عامر کا نیا ٹیٹو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

0

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے نئے عربی ٹیٹو نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، جس کے معنی خود سے محبت اور اپنی ذات کو ترجیح دینے کے پیغام پر مبنی ہیں۔

ہانیہ عامر کے مداح پاکستان کے علاوہ سرحد پار بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’ہالا‘ کا کردار ادا کرنے کے بعد ہانیہ عامر کو مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے کا موقع ملا، جبکہ ’کبھی میں کبھی تم‘ سمیت دیگر ڈراموں میں بھی ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا۔

گزشتہ برسوں کے دوران ہانیہ عامر نے اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن اور اسٹائل کے میدان میں بھی اپنی منفرد شناخت بنائی۔ ان کے مختلف انداز، ملبوسات، زیورات اور مخصوص ’پکسی کٹ‘ بالوں کا اسٹائل مداحوں کی خاص توجہ حاصل کرتا رہا ہے۔

ہانیہ عامر کے اسٹائل میں ان کے ٹیٹوز بھی نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، جنہیں وہ مختلف مواقع پر اپنی تصاویر کے ذریعے مداحوں کے سامنے لاتی رہی ہیں۔

حالیہ تصاویر میں ان کے بائیں بازو پر کلائی سے کچھ اوپر بنا ہوا عربی جملے کا ٹیٹو خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا۔ ٹیٹو پر عربی الفاظ ’حب نفسک اولیٰ‘ درج ہیں، جن کا مفہوم ’سب سے پہلے خود سے محبت کریں‘ بتایا گیا ہے۔

یہ پیغام اس خیال کی عکاسی کرتا ہے کہ دوسروں سے محبت اور تعلقات کے ساتھ اپنی ذات کی قدر اور خود سے محبت کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔

ہانیہ عامر کا ایک اور نمایاں ٹیٹو ’پاور پف گرلز‘ کے معروف خیالی کردار ’ببلز‘ کی تصویر ہے، جو انہوں نے 2023 میں اپنے بازو کے اندرونی حصے پر بنوایا تھا۔ ’ببلز‘ کے کردار کو اس کی مہربانی، حساسیت، خوش مزاجی اور پوشیدہ طاقت جیسی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.