پاکستان میں سونا مہنگا اور چاندی سستی ہوگئی
کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ اور چاندی کی قدر میں کمی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 36 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 515 روپے اضافے سے 3 لاکھ 72 ہزار 973 روپے ہوگئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 6 ڈالر اضافے سے 4125 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے کم ہوکر 6368 روپے پر آگئی ہے۔