تازہ ترین

سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر سرفراز بگٹی اور جعفر مندوخیل کا اظہارِ افسوس

0

کوئٹہ کے سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے مرحوم کے اہل خانہ اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عبدالستار کاکڑ کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالستار کاکڑ کی صحافتی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کے انتقال سے صحافتی حلقے ایک سینئر اور تجربہ کار صحافی سے محروم ہوگئے ہیں۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بھی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عبدالستار کاکڑ کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ گورنر بلوچستان نے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.