اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 ستمبر کو مقرر کردی ہے، جبکہ صوبے کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں اعلیٰ صوبائی افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقررہ تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی قانون میں ضروری تبدیلیوں کے لیے وقت دے رکھا ہے، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق معاملہ دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کسان اتحاد پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت بھی 29 ستمبر کو مقرر کردی ہے۔