راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا 98 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی پہلی اننگز جاری
راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا کر 29 رنز کی برتری حاصل کرلی، جبکہ اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 121 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 80 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ طیب عارف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ اذان اویس 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
محمد طحہ 8 اور کپتان بابر اعظم بھی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ صاقب خان 7 رنز اور سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور پربتھ جے سوریا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 35.3 اوورز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضااللہ اور عامر جمال نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے روز پہلے سیشن کے اختتام پر پاکستان کو 29 رنز کی برتری حاصل تھی اور اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں۔