تازہ ترین

قبائلی نظام میں ناانصافیوں اور فرسودہ رویوں پر بات کی، ظہور بلیدی

0

صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے بلوچستان اسمبلی میں قبائلی نظام سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ریمارکس کا مقصد قبائلی روایات، قبائلی عمائدین یا کسی مخصوص شخصیت کی توہین کرنا نہیں تھا، بلکہ قبائلی اور سرداری نظام میں موجود بعض استحصالی طریقوں، ناانصافیوں اور معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بعض میڈیا حلقوں کی جانب سے عوامی محرومیوں اور تاریخی و سیاسی شخصیات سے متعلق ان کے حوالوں کو بغاوت کے جواز کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جو ان کے اصل مؤقف اور تقریر کی درست عکاسی نہیں کرتا۔ ان کا مقصد عوامی محرومیوں کی بنیاد پر بغاوت، تشدد یا کسی بھی غیر آئینی اقدام کو جائز قرار دینا ہرگز نہیں تھا۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ قبائلی اور سرداری نظام سے وابستہ ایسے فرسودہ رویوں اور استحصالی طریقوں کی نشاندہی ضروری ہے جو تعصب، قبائلی انتہا پسندی، نفرت، تشدد اور معاشرتی تقسیم کو فروغ دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.