تازہ ترین

امریکی حکام اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسماعیل بقائی

0

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا پر ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کی ذمہ داری سے بچنے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے نیا بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں۔

تہران میں بیان دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ ایران نے 1979 کے انقلاب کے ذریعے امریکا کے ساتھ محاذ آرائی شروع کی تھی۔ ان کے مطابق ایرانی انقلاب دراصل قومی خودمختاری، آزادی اور انسانی وقار کی بحالی کی جدوجہد تھا۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام 1953 میں سی آئی اے کی حمایت سے ہونے والی بغاوت کو نہیں بھولے اور امریکا اپنی پالیسیوں اور اقدامات کی تاریخ سے انکار نہیں کر سکتا۔

اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا کہ واشنگٹن نے دو مرتبہ مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف بلااشتعال فوجی کارروائی کی، جس میں سپریم لیڈر اور اعلیٰ حکام کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق ان کارروائیوں میں خواتین اور بچے شہید و زخمی ہوئے، جبکہ اہم بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.