اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ گھٹا دیے ہیں۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا ہو کر 335 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کے بعد 364 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 335 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 364 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر 2026 سے ہوگا۔