جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت رات گئے تک جاری رہا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اکرم خان درانی، اسلم غوری، مولانا عبدالواسع، کامران مرتضیٰ، ملک سکندر، اسعد محمود، زاہد درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا جمال الدین، مفتی روزی خان، مفتی اویس اور مفتی ابرار سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔